the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ورنگل 19؍فروری (اعتماد نیوز)ریاستی وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی ،پنچایت و شہر ی ترقی مسٹر کے ٹی راما راء نے آج ورنگل کے مڑی کنڈہ علاقہ میں ریاستی حکومت کی جانب سے 4.40کروڑ سے نو تعمیر کردہ آئی ٹی انکیوبیشن کی عمارت کا افتتاح انجام دیا ۔بعدا زاں انہوں نے نئے تعمیر کئے جانے والے سی ایم ٹو ( انفوٹیک ) کی عمارت کے لئے سنگ بنیاد رکھا ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی چیف منسٹر کڈیم سری ہری ،رکن اسمبلی ونئے بھاسکر کے علاوہ ایم ایل ایز ،ایم ایل سیز ،اور ٹی آر ایس کے اعلی قائدین اور کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔واضح رہے کہ ضلع ورنگل کی ترقی کے لئے چیف منسٹر کے سی آر سنجیدہ اقدامات کررہے ہیں ۔اس سلسلے میں حیدر آباد کے بعد ددسرا بڑا شہر گریٹر ورنگل کو آئی ٹی ہب میں تبدیل کے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔اسی



ضمن میں مڑی کنڈہ میں ریاستی وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی آر نے آئی ٹی انکیوبیشن کی عمارت کا افتتاح انجام دیا ۔اس علاقہ میں اپنے برانچیس قائم کرنے کے لئے ابھی دو کمپنیوں نے ارادہ ظاہر کیا ہے ۔دو تین ماہ میں کئی لوگوں کوروزگار کے مواقع فراہم ہونے کے امکانات ہیں ۔اس کے علاوہ سائی سسٹم نامی کمپنی نے بھی یہاں اپنی شاخ قائم کرنے کا ارادہ ظاہر کیا آئی ٹی پارک مڑی کنڈہ علاقہ میں اس سلسلے میں حکومت نے اراضی بھی مختص کی ہے ۔قبل ازیں مڑی کنڈہ پہنچنے پر ٹی آر ایس قائدین کی جانب سے ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا ۔اس موقع پر ایم پیز ،ایم ایل اے ونئے بھاسکر ،ضلع صدر ٹی آر ایس رویندر ،سٹی صدر نریندر ،آروری رمیش ایم ایل اے ،سٹی پولیس کمشنر سدھیر بابو کے علاوہ دیگر قائدین و کارکنوں کی کثیرتعداد موجود تھی ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.